کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد ٹوئنٹی فور اور سٹی فورٹی ٹو چینلز کے کارکنوں کا مورال اب تک بحال نہ ہوسکا۔۔ کارکنان سہمے ہوئے ہیں جب کہ دوسری طرف کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد سٹی 42 کی بلڈنگ میں صبح اور شام دونوں بار کیپٹن عثمان نے کلورین والے پانی کا چھڑکاؤ کروایا ہے ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثر ہ پیکیج پرڈیوسر کے آس پاس رہنے والے ورکرز کا بھی ٹیسٹ کیاگیا ہے۔۔۔پپو کے مطابق ٹیسٹ کے لیے کسی سے پوچھا نہیں گیا بلکہ جو لسٹ تھی اسی لسٹ کے مطابق مخصوص افراد کے ٹیسٹ ہوئے ہیلتھ ٹیم دفتر آئی ہوئی تھی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اب چینل کے مالک نے والینٹئرمانگے ہیں جو لاک ڈاؤن ہونے کی صورت میں دو ہفتے تک سٹی فورٹی ٹو میں رہیں گے، ان کا رہائش کا انتظام آفس میں ہوگا، اس سلسلے میں آج (منگل) کے روز لسٹ بنائی جائے گی۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اب تک ٹوئنٹی فور اور سٹی فورٹی ٹو کے تمام ورکرز کا ٹیسٹ نہیں ہوا بلکہ نیوز روم کے صرف گنے چنے ہی لوگوں کا ٹیسٹ کیاگیا ہے۔۔
24 اور سٹی 42 میں آج لسٹیں بنیں گی۔۔؟؟
Facebook Comments