geo ki film ka youtube par record

2019 جیوکے ڈراموں کیلئے یادگار رہا۔۔

پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیوٹی وی“ نے سال 2019ءکو بھی ڈراموں کے اعتبار سے ناظرین کیلئے یادگار بنا دیا ہے۔ عوام کا پسندیدہ چینل اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گذشتہ برس بھی نا قابل فراموش سیریلز پیش کرکے کروڑوں ناظرین کے دِل جیتنے میں کامیاب ہوا۔  روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کا نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ناصرف ریٹنگ چارٹ پر نمایاں رہا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی جیو کے ڈراموں نے لاکھوں ہٹس حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ حسب روایت عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پیش کردہ سیریلز کو سال 2019ءمیں بھی سب سے زیادہ پسند کیا گیا ۔ اس کے علاوہ جیو کے دیگر سیریلز بھی گذشتہ برس شروع ہوئے اور اب تک ریٹنگ چارٹس پر نمایاں ہیں اور ناظرین کیلئے بھرپور دلچسپی سے لئے ہوئے ہیں۔ جیو کے کچھ ڈراموں میں خاندانی روایات کو دکھایا گیا، کچھ میں بھر پور انداز سے سماجی مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ ہنسی، مذاق، قہقہے، جوش، جذبات، خوف ، احساسات، سنجیدگی، کامیڈی، طنز و مزاح، رومانس، انتقام ، محبت، نفرت ، رنجش، خلش ، بے وفائی ، لالچ، روٹھنے منانے کی کیفیات، تجسس، رشتوں کی طاقت، وطن سے محبت، مٹی سے عشق، رسم و رواج سے بغاوت، جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات اور دِل چھو لینے والے مختلف موضوعات کے دلچسپ ڈرامے  سال بھر عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ سیریل ”کم ظرف، دِل کیا کرے ، میرا رَب وارث، ڈر خدا سے، میرے محسن ، تو میرا جنون، رمز عشق، بھروسہ پیار تیرا، دل کیا کرے، پیا نام کا دیا، یاریاں،شاہ رخ کی سالیاں، دلِ گمشدہ، کہیں دیپ جلے، ’الف،محبت نہ کریو اور دیوانگی آتے ہی ہر طرف چھا گئے۔ اس کے علاوہ سبق آموز کہانیوں پر مشتمل سوپ ”مکافات“ بھی خوب پسند کیا گیا۔ اس طرح 2019ءمیں مکمل طور پر جیو ٹی وی کا پلڑہ بھاری رہا ۔ آئندہ چند دِنوں میں جیو ٹی وی سے چند مزید بہترین اور پرکشش ڈرامے شروع ہوں گے جن کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں