نوائے وقت گروپ نے ملک بھر سے اپنے دوسوسے زائد ملازمین کو فارغ کردیا جب کہ ریٹائرمنٹ کی مدت بھی ساٹھ سال سے کم کرکے پچاس سال کردی۔۔ برطرفیاں کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں کی گئیں۔۔ جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں نوائے وقت کراچی سے سینئر صحافی الطاف مجاہد سمیت تین افراد اور لاہور اور اسلام آباد سے ڈیڑھ سو سے زائد صحافیوں اور اخباری کارکنوں کی غیرقانونی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ نوائے وقت کی انتظامیہ نے ایک طرف ملازمت کے 25 سال پورے ہونے پر لوگوں کو جبری برطرف کیا ہے جبکہ دوسری طرف غیرقانونی طور پر ریٹائرمنٹ کی عمر ازخود 60 سال سے کم کرکے 50 سال کردی ہے اور ایسے تمام افراد کو بھی ادارے سے فارغ کردیا ہے جن کی عمر 50 سال یا اس سے زیادہ ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نظریہ پاکستان کی بات کرنے والے ادارہ پاک بھارت جنگ کے ماحول میں پاکستانیوں کے ساتھ جو کررہا ہے وہ حکومت کے لیے بھی سوچنے کا مقام ہے یہ وہ وقت ہے جب انڈیا کی میڈیا وار کا مقابلہ کرنے کے لیے صحافیوں اور اخباری کارکنوں کو ہر دباو سے آزاد ہونا چاہیے لیکن نوائے وقت کی انتظامیہ نے ایک طرف 5 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں اور دوسری طرف وہ ملازمین کو جبری برطرف بھی کررہے ہیں اعلامیے میں ڈان نیوز کی انتظامیہ کی بھی مذمت کی گئی ہے جس نے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے وعدے کے باوجود جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔۔
نوائے وقت سے 200 ملازمین فارغ۔۔
Facebook Comments