200 FM Radio Band hony ka Khadsha

200 ایف ایم ریڈیو بند ہونے کا خدشہ۔۔

تجدید لائسنس کی بھاری فیسوں کی بدولت نجی شعبہ میں کام کرنیوالے دو سو سے زائد ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔حکومت نجی شعبہ کے ریڈیو اسٹیشن کو درپیش مالی مشکلات کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے یہ مطالبہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے ایسوسی ایشن کے ترجمان نجیب احمد نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل اجاگر کرنیوالے ایف ایم ریڈیوز اس وقت معاشی سست روی کی وجہ سے شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں ، ملک بھر میں 70 کے قریب غیرقانونی ریڈیو اسٹیشن بھی کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو غیر صحت مندانہ کاروباری مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری طرف تجدید لائسنس کی فیسو ں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث 200 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن بند ہونے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پمرا نے تجدید لائسنس کی فیسوں کا نیا فارمولا اپنایا ہے جس کے تحت ایک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کو ہر ماہ دس لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے ۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں