2 صحافیوں کو 14 روزہ ریمانڈپر جیل ۔۔۔

سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم الرحمن خان نے ایف آئی اے کی مذید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نوشہرہ پریس کلب کے سابق صدر اور سینئرصحافی مشتاق احمدپراچہ ،سابق وزیر اعلیٰ اورموجودہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک سمیت دیگر اہم شخصیات کا سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد شیئرکرنے پر گرفتار دو ملزمان مقامی صحافی باچاخان اور گل ثمر شاہ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈپر جیل بھیج دیاگیا ۔ ایف آئی اے سائیبر کرائم کی ٹیم نے ملزمان سے تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔ تیسرے ملزم شاعر رحیم خان رحیم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجارہے ہیں تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل کی معاون سب انسپکٹر ناہید بلال کی قیادت میں ایف آئی اے کی ٹیم نے دو ملزمان باچاخان ولد زمان خان ساکن مردان اور گل ثمر شاہ ولد فلاح الدین ساکن ولئی نوشہرہ کو مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم الرحمن خان کی عدالت میں پیش کیا۔ فاضل جج نے ایف آئی اے کی مذید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مستر د کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاایف آئی اے ذرائع سے معلوم ہو اکہ ملزمان سے تیکنکی بنیادوں پر تفتیش کا اغاز کردیا گیا۔واضح رہے کہ مذکورہ ملز مان کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبارشید کی عدالت میں 2018 میں فیصلہ آچکا ہے اوران تینوں ملزمان کو دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جس کے خلاف انھوں نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل کررکھی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں