گھی اور چینی ملز مالکان کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے والے نام نہاد بیوروچیف کی ذاتی گاڑی کے پیٹرول کا ماہانہ بل تیس ہزار جبکہ دفتر میں زیر استعمال ڈی ایس این جی و آئی این جی کے پیٹرول کا ماہانہ بل بیس ہزار آیا۔ ہوگئے حیران۔۔ پپو نے اس کی دلچسپ رودار کچھ یوں بیان کی ہے کہ بیوروچیف کی ہر وقت دفتر میں کھڑی رہنے والی گاڑی کے پیٹرول کا کارڈ” آج نیوز” کی ای این جی کے بھی زیر استعمال رہتا ہے۔ دراصل آج نیوز کا اسٹیشن ہیڈ 92 نیوز کے بیوروچیف کا سگا بھتیجا ہے ۔ آج نیوز میں ماہانہ پیٹرول کی مخصوص رقم کیش میں ادا ہوتی ہے جسے یہ چچا، بھتیجا آرام سکون سے جیب میں ڈالتے ہیں۔ اور 92 نیوز کے پیٹرول کا کارڈ آج نیوز کی ای این جی کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ بیمار بیوروچیف کی چالاکی ایسی کہ دفتری و ذاتی گاڑیوں کے فیول کارڈ بھی اپنی تحویل میں کے رکھے ہیں۔ جن تک رسائی شاید ڈرائیورز کو بھی ممکن نہیں۔ آج نیوز پر 92 نیوز فیصل آباد بیورو کی طرف سے بھیجی گئی ہر نیوز بریک ہوتی ہے۔۔موصوف اپنے گھر بیٹھے بھتیجے کو خبروں کا تحفہ فوٹیجز سمیت بھجواتے ہیں۔بات یہاں ختم نہیں ہوتی، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معروف تاجر نے بیوروچیف کے سامنے راشن کی تقسیم کا ذکر چھیڑا تو موصوف نے 92 نیوز کی ای این جی میں آج نیوز کے اسٹیشن ہیڈ کو بھجوا کر تاجر سے 20 تھیلے راشن بھی وصول کیا۔ تاجر نے بیوروچیف کے بھتیجے کو 15 تھیلے راشن دینے کا کہا مگر بیوروچیف کے فون پر 20 تھیلے راشن ای این جی میں رکھوا کر مخصوص مقام تک پہنچا گیا۔راشن کی ترسیل کے باعث نئی فی میل رپورٹر عید کے پیکج شوٹ کرنے کے انتظار میں بیٹھی رہی۔ آج نیوز کے اسٹیشن ہیڈ کی بات کریں تو صحافیوں نے اسے کبھی فیلڈ میں نہیں دیکھا۔ مگر جسے پکی پکائی کھیر ملے اسے اور کیا چاہیے۔ اسی طرح چچا بھتیجے کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑھائی میں ہے۔
2 قومی چینلز کوچونا لگنے کا انکشاف۔۔
Facebook Comments