2 more anchors resigned from Bol

بول سے مزید 2 اینکرز مستعفی۔۔۔

معاشی بحران کا شکار بول سے اینکرز کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ بول سے ایک خاتون اینکر زریاب عارف اور معروف اینکرپرسن مرید عباس نے استعفا دے دیا ہے۔۔پپو کے مطابق خاتون اینکر آئندہ ہفتے ہم نیوز جوائن کرلیں گی جب کہ مرید عباس ان دنوں بیرون ملک ہیں، پپو کے مطابق مرید عباس نے بیرون ملک ایک نجی دورے کے لئے بول سے چھٹیاں مانگی تھیں جو انہیں دینے سے انکارکردیاگیا۔۔جس پر انہوں نے استعفا دے دیا۔۔پپو کاکہنا ہے کہ بول انتظامیہ نے تمام رپورٹرز اور اینکرز سے گاڑیاں واپس لینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔۔پپو کے مطابق کچھ ورکرز سے تو باقاعدہ گاڑیاں چھینی گئی ہیں۔۔ جس کی تفصیلات بہت جلد سینہ بہ سینہ میں دی جائیں گی۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں