2 maroof adakaraen girlfriend reh chuki hein

دو معروف اداکارائیں گرل فرینڈ رہ چکی ہیں، مانی۔۔

معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی اسکرین پر آنے سے قبل بعض اداکاراؤں سے سیٹنگ کر رکھی تھی، جن میں سے ایک، دو بعد میں معروف اداکارائیں بھی بنیں۔مانی نے حال ہی میں یاسر نواز، ندا یاسر اور دانش نواز کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔مانی کی جانب سے پروگرام میں اپنی گرل فرینڈز سے متعلق کی گئی بات کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکار دعویٰ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہوں نے بعض اداکاراؤں کو ٹی وی اسکرین پر آنے سے قبل ہی سیٹ کر رکھا تھا۔زندگی کی پہلی گرل فرینڈ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مانی نے کہا کہ انہیں اچھی طرح یاد نہیں لیکن ان کے محلے میں بہت ساری لڑکیاں آتی تھیں، ان میں سے بعض اداکارائیں بھی تھیں۔مانی کے مطابق انہوں نے چند لڑکیوں سے سیٹنگ کر رکھی تھی، ان میں سے ایک، دو تو آج کل کی معروف اداکارائیں بھی ہیں۔جب ان سے معروف اداکاراؤں کے نام پوچھے گئے تو انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ان کی اہلیہ حرا مانی کو ہر بات کا علم ہے۔مانی کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ حرا مانی کا سینس تیز ہے، وہ چیزوں اور باتوں کو جلدی پکڑ لیتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں