کراچی کے دو معروف صحافیوں کو نامعلوم افراد کی فون پر دھمکیاں۔۔ جنگ اور جیونیوز کے سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی اور سماٹی کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اور اینکرپرسن شعیب جٹ کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز کی گئی ہیں۔۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے جیو نیوز کے سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی اورسما ٹی وی کے سینئر اسپورٹس رپورٹر و اینکر شعیب جٹ کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں کے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن اور سیکریٹری محمد عارف خان کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا کام ذمہ داری کے ساتھ خبریں دینا ہو تا ہے مگر خبروں پر کسی بھی فریق کی جانب سے دھکمیاں دینا قابل مذمت ہے ۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ دونوں سینئر صحافی اسپورٹس کے شعبے میں معتبر نام ہیں جو مکمل چھان بین کے بعد مستند خبریں دینے کے حوالے سے اپنی شناخت رکھتے ہیں ۔۔کے یوجے دستور نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے دونوں سینئر صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
2 معروف صحافیوں نامعلوم افراد کی دھمکیاں۔۔
Facebook Comments