jang intezamia ne apne hi 7 mulazimeen par muqadma kardia

2 ماہ سے سیلری نہیں ملی، احتجاج کی کال۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے جنگ اخبار میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لے اور جنگ اخبار کے صحافیوں اور دیگر ملازمین کو فوراً تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے بصورت دیگر دستور گروپ جنگ اخبار کے صحافیوں اور ملازمین کے ساتھ ملکر احتجاج کرے گا۔۔دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم ، محمد عارف خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ اخبار کراچی اسلام آباد اور لاہور میں گزشتہ دو ماہ نومبر دسمبر 2022 کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی گئی ہیں جسکی وجہ سے جنگ اخبار میں کام کرنے والے سینکڑوں صحافی و دیگر ملازمین اس ہوشربا مہنگائی کے دور میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔۔دستور گروپ نے اپنے بیان میں جنگ اخبار لاہور اور اسلام آباد میں قلم چھوڑ ہڑتال کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ اخبار کراچی کے صحافیوں و ملازمین کے احتجاج میں بھر شرکت کرے گا واضح رہے جنگ اخبار کراچی کے صحافیوں و ملازمین نے ہفتے کو احتجاج کی کال دی ہے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں