کراچی کے علاقےمیمن گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد نے انتخابی کوریج کے لئے آنے والے سی این این و دیگر عالمی میڈیا کے صحافیوں راشد علی پنہور اور غنی سومرو کو میمن گوٹھ سے ملیر جاتے ہوئے جام گوٹھ روڈ پر اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا، موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے راشد علی پنہور اور غنی موسرو کا موٹر سائیکل روک یرغمال بناکر قیمتی موبائل فون ضروری دستاویزات ،نقدی ،پریس ،قومی اور ای ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے واقع کے خلاف صحافیوں نے میمن گوٹھ تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے سادہ کاغذپر درخواست وصول کی اور صحافیوں کو ٹرخا دیا ۔اطلاع پر صحافی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جنہوں نے صحافی سامی میمن ،فاروق بھنگوار،قادر درس یونس آزاد،زشہزادو مستوئی و دیگر قیادت میں صحافی برادری سے لوٹ مار کرنے اور پولیس کی جانب مقدم درج نہ کرنے کے خلاف میمن گوٹھ میں احتجاجی مظاہرہ کیا صحافیوں نے آئی جی سندھ ،ایس ایس پی ملیر سے مطالبہ کیا کہ لوٹ مار میں ملوث جرائم پیشہ کے مقدمہ درج کرکے کو فوری گرفتار کیا جائے اور انتخابی سرگومیوں کوریج کرنے والے صحافیوں کا تحفظ کیا جائے۔۔