mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

2 کاپی ایڈیٹرز نیوزروم کا ماحول دیکھ کر فرار۔۔

آج ٹی وی سے دو کاپی ایڈیٹر تین دن بعد ہی نیوز روم کا ماحول دیکھ کر فرار ہوگئے ماضی میں آج نیوز سے ریزائن کر کے دوسرے بڑے چینلز میں کام کرنے کے بعد دو کاپی ایڈیٹرز نے آج نیوز واپسی کا ارادہ کیا ۔۔نیوز فلور کے بڑے کی بیرون ملک روانگی سے قبل ان کے انٹرویو ہوئے اور جوائننگ ہوئی بعد ازاں دونوں تین روز تک ہی آج نیوز کے نیوز فلور کا ماحول برداشت کر سکے اور استعفی دے کر اپنے اپنے چینل واپس چلے گئے ۔پپو کے مطابق ماضی میں ان دونوں کو آج نیوز میں اچھاکاپی ایڈیٹر مانا جاتا تھا جبکہ اس بار جب وہ آج نیوز آئے تو انھیں گلا سڑا نظام دیکھنے کو ملا ۔۔پپو کے مطابق اب جو اے آر وائی سے صاحب کنٹرولر نیوز بننے کے لئے آج نیوز جوائن کرنے والے ہیں ان کے لئے  بھی نیوز روم کو سنبھالنا بڑا چیلنج ہوگا ۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ  انیس دسمبر کو دوپہر کے وقت آج نیوز میں ایک مرتبہ پھرشور شرابے کی آوازیں سنائی دیں اس مرتبہ شور شربا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ چینل کے بڑے مالک تھے جو نیوز فلور پر پہنچے تو عجیب ماحول برداشت نہیں ہوا ۔این ایل سے پوچھا یہ صاحب کہاں ہیں این ایل ای نے جواب دیا سر وہ تو بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں کئی روز پہلے ۔۔بڑے مالک نے تیز آواز میں کہا عجیب تماشا ہے بنا بتائے بیرون ملک چلے گئے جب سے چینل میں آئے ہیں تین مرتبہ بیرون ملک آجا چکے ہیں بڑے مالک کے غصے کو دیکھ کر نیوز فلور ہر سناٹا چھا گیا بعد ازاں وہ روانہ ہوگئے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں