محمد مالک نے عمران جونیئرڈاٹ کام کی تصدیق کردی۔۔
وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر کون؟؟؟ سینئر صحافی محمد مالک نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کی تصدیق کردی۔۔سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہرروز پانچ سے 6 لوگوں کا ایک اجلاس ہوتا ہے جس میں حکومت کے تمام امور چلانے کے حوالے سے مشاورت کی جاتی ہے، اس کمیٹی میں 2 ٹی وی چینل مالکان بھی شامل ہیں۔اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہرروز ایک میٹنگ ہوتی ہے جو کہنے کو تو میڈیا ایڈوائزری کے حوالے سے ہوتی ہے لیکن اس میں ہر قسم کی باتیں ڈسکس ہوتی ہیں۔ سعودی عرب سے امداد لینی ہے یا نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں ، سب اسی کمیٹی میں طے کیا جاتا ہے۔ محمد مالک نے بتایا کہ اس کمیٹی میں وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی ،نعیم الحق اور فواد چوہدری شامل ہوتے ہیں ۔ شیخ رشید اور فیصل جاوید خان کبھی کبھی اس میں شریک ہوتے ہیں ۔ پبلک نیوز کے مالک یوسف بیگ مرزا اور نیوز ون کے مالک طاہر اے خان بھی اس میٹنگ میں شریک ہوتے ہیں۔ جب وہ میٹنگ ختم ہوتی ہے تو ہر رکن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ علیحدہ سے پانچ 6 منٹ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کرسکے۔ محمد مالک نے کہا کہ کہنے میں یہ ایک میڈیا کمیٹی ہے لیکن اس کمیٹی کے نہ تو منٹس بنتے ہیں اور گیٹ پر لاگ میں بھی کوئی اور چیز درج کی جاتی ہے، پتا نہیں اس میں اتنی خفیہ رکھنے والی کیا بات ہے۔ارشد شریف نے لقمہ دیا کہ ان ہی میں شامل 2 تین لوگ ہیں جو جنرل مشرف کو مشورے دیا کرتے تھے۔ محمد مالک نے کہا کہ اس کمیٹی میں شامل 2 تین لوگ ہی ایسے ہیں جنہیں میڈیا کی سمجھ بوجھ ہے ، اگر یہ لوگ ہی میڈیا پالیسی بنارہے ہیں تو اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں جب عمران خان اور اسد عمر یہ کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم میسج بیچ نہیں پارہی ، میرا خیال ہے عمران خان کو بہتر سیلز مین کی ضرورت ہے۔۔