پنجاب کی تحصیل وہاڑی کے علاقے بوریوالہ میں پریس کلب کی ممبرشپ کا معاملہ سنگین رخ اختیارکرگیا۔۔پریس کلب کے عہدیداران نے پولیس کے ذریعے مختلف اخبارات اور چینلز کے انیس نمائندوں کو گرفتارکرادیا، جنہیں رہاکراکر مقدمہ بھی ختم کرادیاگیا۔۔ پپو کے مطابق بوریوالہ میں سرکاری جگہ پر میونسپل لائبریری کی جگہ قائم پریس کلب پر چند صحافیوں نے عرصہ بیس سال سے قبضہ کیاہواہے اس دوران صرف نو لوگوں کو ممبر بنایاگیا جس پر تمام سرگرم نمائندوں اور صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تو کلب کے عہدیداران نے ان پر ایل سی ڈی، پنکھے اور ڈسپنسر چرانے کا جھوٹا مقدمہ کرادیا جس پر انیس صحافیوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا، لیکن جب حقائق سامنے آئے تو ایک مشترکہ کمیٹی بنادی گئی جس کی سربراہی ایک حکومتی عہدیدار کرے گا، یہ کمیٹی نئے ممبرشپ کا فیصلہ کرے گا۔۔
Facebook Comments