150 Workers Fired from Waqat News

وقت نیوز سے 150 ورکرز فارغ

نوائے وقت گروپ کے نیوزچینل وقت سے آج بھی برطرفیوں کا سلسلہ جاری رہا، پپو کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد ورکرز کو کہا گیا کہ وہ کل سے کام پر نہ آئیں۔۔ پپو کے مطابق تیس ورکرز تو صرف اسلام آبادسے برطرف کئے گئے۔۔اس کے علاوہ لاہور ہیڈآفس اور کراچی سے بھی کافی لوگوں کو نکالا گیا۔۔پپو نے وقت سے فارغ کئے گئے کچھ ورکرز کے نام بھی بتائے ہیں لیکن ہم مناسب نہیں سمجھتے کہ وہ سب نام یہاں لکھیں کیونکہ پھر انہیں اگلی جاب میں پرابلم کا سامنا ہوسکتا ہے،بیروزگار اور گھر بیٹھے شخص کو اونے پونے میں جاب آفر کی جاتی ہے۔۔پپو کے مطابق فارغ کئے گئے لوگوں میں اسائنمنٹ، نیوز ڈیسک، کاپی، کیمرہ مینوں اور نان ٹیکنیکل اسٹاف کی بڑی تعداد شامل ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں