لاہور کے سٹی نیوزنیٹ ورک نے اپنے مختلف چینلز ٹوئنٹی فور،سٹی فورٹی ٹو سے تقریبا ڈیڑھ سو کارکنوں کو نکال دیا ہے۔۔ جب کہ مزید پچھتر افراد کو بھی نکالےجانے کی اطلاعات ہیں۔۔جس کی پنجاب یونین آف جرنلٹس نے بھی شدید مذمت کی ہے۔۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش صدرپنجاب یونین آف جرنلٹس کے بیان میں کہاجارہا ہے کہ سٹی انتظامیہ نے معاشی بحران کو ورکرز کی چھانٹیوں کی وجہ بتایا ہے۔۔ ایک طرف معاشی بحران کی بات کی جارہی ہے دوسری جانب ٹوئنٹی فور کے مارننگ شو کے لئے بیس لاکھ روپے ماہانہ پر خاتون اینکر کو ہائر کیاگیا ہے۔۔
Facebook Comments