15 mint main learning license ka ijraa by qadeer ahmed

15 منٹ میں لرننگ لایسنس کا اجراء

تحریر: قدیر احمد(پریس فوٹوگرافر

آج مجھے ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانے کا اتفاق ہوا کیونکہ بسا اوقات موٹر سائیکل کا لایسنس نا ہونے کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ خیال تو یہ تھا کہ آج جاکر معلوم کرتا ہوں کہ کب اور کتنے دنوں میں لایسنس بن جائے گا اور کن ڈاکومنٹس کی ضرورت پڑے گی؟ خیر ٹھیک صبح 9 بجے ڈی ایل برانچ ناظم آباد پہنچا تو مین گیٹ پر موجود ایک سپاہی نے نہایت خوش دلی سے مجھے بتایا کہ اندر جاکے آپ ٹوکن لیں اور وہاں سے آپ کو آگے کا پراسیس پتا چل جائے گا۔ اندر پہنچا تو لاین میں کافی سارے لوگ موجود تھے۔ مگر کاؤنٹر پر موجود افسر نے نہایت مستعدی سے ٹوکن کا اجراء کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ بھی کیا۔ ٹوکن لے کر ایک اور لاین کا سامنا کرنا پڑا مگر یہاں پر ایک اور ٹریفک پولیس کا اہلکار نہایت خوش دلی سے لوگو ں کو بینچوں پر بیٹھنے کی تلقین کے ساتھ ساتھ رہنمائی کرتا نظر آیا۔ ایک دو منٹ بعد مجھے بھی کاؤنٹر نمبر ایک پر بھیجا گیا جہاں قومی شناختی کارڈ اور ٹوکن نمبر چیک کرنے کے بعد مجھے دوسرے کاؤنٹر پر بھیج دیا گیا جہاں 220روپے ادایگی کے بعد مجھے لرننگ لایسنس کا اجراء کردیا گیا۔ اتنی تفصیل بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ٹوکن لینے سے لائسنس کے اجراء تک بمشکل 15 منٹ لگے جو کہ میرے لیے ایک حیرت انگیز بات ہے ورنہ ذہن میں تھا کہ سرکاری دفاتر کی طرح کہیں یہاں بھی رلادیا نا جائے مگر ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے نے ایک اعلی کارکردگی کی مثال رقم کی۔ ڈی ایس پی فہمیدہ عباسی اور ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا عملہ بہترین خدمات مہیا کرنے پر شکریہ کے حقدار ہیں۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح عام آدمی کو یہ ایسی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔ نوٹ:: ایک حیران کن بات کہ کہیں بھی یہ ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں پڑی کہ میرا تعلق صحافی برادری سے ہے۔ (قدیر احمد۔ پریس فوٹو گرافر)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں