نیو ٹی وی نے چینلز کو ریٹنگ فراہم کرنے والی کمپنی میڈیا لاجکس کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔۔نوٹس سعد رسول ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ۔۔نوٹس میں ریٹنگ سے متعلق ماہانہ ویور شپ ٹرینڈ رپورٹ کو فی الفور درست کرنے اور 142 ملین ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔۔نوٹس میں کہاگیا کہ دوہفتے میں عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔ نوٹس کے مطابق میڈیا لاجک اور نیو ٹی وی کے درمیان فیئر ریٹنگ فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا تھا، دوہزار پندرہ میں لانچنگ کے بعد ٹی وی ریٹنگ گیارہویں نمبر پر تھی، ریٹنگ کی بہتری کے اقدامات کے بعد جولائی دوہزار سولہ سے مارچ دوہزار سترہ تک ٹی وی کی ریٹنگ مسلسل چھٹے نمبر پر رہی، لیکن اب میڈیا لاجک نے اچانک ریٹنگ کم کرکے نیونیوزکو تیرہویں نمبر پر کردیا۔۔نوٹس کے مطابق ریٹنگ کی بہتری کے تمام اقدامات کے باوجود میڈیا لاجک کی ماہانہ رپورٹ اصل حقائق کی عکاسی نہیں کررہی۔۔
میڈیا لاجک پر 142ملین ہرجانے کا دعویٰ۔۔
Facebook Comments