14 چینلز سے جواب طلبی۔۔۔

پیمرانے 14 ٹی وی چینلز کو اتھارٹی کی ایڈوائس کی خلاف ورزی کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے  ، تمام چینلز کو مزید خلاف ورزی کرنے پرتنبیہ اور سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس پر تبصرہ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پیمرا کے اعلامیہ کے مطابق تمام ٹی وی چینلز کو سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ کے احکامات اور پیمرا کی ایڈوائس پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے ، ان چینلز کو 7 دن کے اندر 11 جون تک جوابدہی کا حکم دیا گیا ہے ، جن ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں جیو نیوز، ڈان نیوز، اے آر وائی نیوز، ایکسپریس نیوز، آج ، اب تک،جی این این، 92 نیوز ،سمانیوز، سچ ٹی وی، نیو اور کوہ نور ٹی وی شامل ہیں ۔ واضح رہے پیمرا کی گزشتہ روز کی ایڈوائزری میں سپریم کورٹ کے 7 جولائی 2018 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس فیصلے کے ذریعے میڈیا کو ہدایت کی گئی تھی کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی پر میڈیا میں کوئی تبصرہ، مضمون یا ایڈیٹوریل شائع اور نشر نہیں ہوگا اور صرف کونسل کی کارروائی رپورٹ کی جائے گی۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے 12 ستمبر 2018 کے ازخود نوٹس کیس کے ذریعے میڈیا کو زیر سماعت معاملات پر تبصروں سے روک دیا تھا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں