کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 2 ٹک ٹاکرز کی درخواست ضمانت منظور جبکہ 2 کی مسترد کردی گئی۔کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کیخلاف 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے کیس میں عدالت نے 4 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔جبکہ عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ڈکیتی کا یہ واقعہ 26 جون کی رات پیش آیا تھا۔ ملزمان نے شوروم مالک کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
