aglay maah se vpn ke license jaari karne ka faisla

گیارہ لاکھ سے زائد سائٹس بلاک۔۔

پی ٹی اے نےانٹرنیٹ سے غیرقانونی مواد کو ہٹانے کیلئےاب تک 11لاکھ 12ہزار 955سائٹس بلاک کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں ، مذکورہ مواد میں توہین عدالت، غیراخلاقی، دفاع ، عظمت اسلام کے خلاف ، فرقہ وارانہ ، نفرت انگیز، توہین آمیزو دیگرغیرقانونی مواد شامل ہے، پی ٹی اے کی دستاویزات کے مطابق24اگست 2021ء تک سب سے زیادہ غیراخلاقی مواد کیخلاف شکایات کی روشنی میں 9لاکھ گیارہ ہزار 816سائٹس بلاک کرنے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سےاقدامات اٹھائے گئے،توہین عدالت پر 8ہزار 714، دفاع کیخلاف مواد پر 42ہزار 777، عظمت اسلام کیخلاف مواد پر 79ہزار 354،پراکسی پر 10ہزار 220، فرقہ وارانہ امور کیخلاف مواد پر 45ہزار 376، توہین آمیز موادکیخلاف 7ہزار 909سائٹس کو بلاک کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے، پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا پاکستانی قوانین کو خاطر میں نہیں لاتے بلکہ متاثرہ صارف کی طرف سے شکایت پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاہم فیس بک ، یو ٹیوب ، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کی انتظامیہ کے ساتھ مختلف اجلاس منعقد کئے گئے ہیں ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں