11 crore paid to Media Houses By Pakistan Gov

میڈیا مالکان کو مزید 11کروڑ کی ادائیگیاں۔۔

حکومت پنجاب کی طرف سے میڈیا مالکان کو اشتہارات کی مد میں مزید 11کروڑ 38لاکھ کے واجبات ادا کر دیئے گئے۔صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے ڈی جی پی آر آفس میں منعقدہ تقریب میں ادائیگیوں کی تفصیلات اخبارات اور ٹی وی چینلز کے مالکان کے حوالے کیں۔ تقریب میں سیکرٹری اطلاعات مومن آغا، ڈی جی پی آر ڈاکٹرمحمد اسلم ڈوگر موجود تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیراطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کے مالکان کوپچھلے چند دنوں میں مجموعی طور18کروڑ 18لاکھ روپے کے ادا کئے جا چکے ہیں۔میڈیا کے اداروں کو واجب الادا رقوم کی تیزی سے ادائیگی میں سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر پنجاب نے متحرک کردار ادا کیا ہے۔ اشتہارات کی مد میں باقی ادائیگیاں بھی اسی رفتار سے بہت جلد کلیئر کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آزاد اور مالی لحاظ سے مضبوط میڈیا کو جمہوریت کا لازمی حصہ سمجھتی ہے۔ میڈیا کے تعاون سے ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر عمران خان کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں