دنیانیوزچینل کے بعد روزنامہ دنیا میں بھی کارکنوں کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کردی گئی۔۔ فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا،یعنی نومبر میں ملنے والی اکتوبر کی تنخواہ کٹ کر ملے گی۔۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایڈیٹر کی تنخواہ میں بیس فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔۔ان کٹوتیوں سے صرف وہ لوگ متاثر ہوں گے جن کی تنخواہ پچاس ہزار یا اس سے زائد ہے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ کمپیوٹرآپریٹرز، پیج میکرز، آفس بوائے اور دیگر چھوٹے ملازمین کٹوتی کی زد میں نہیں آئیں گے۔۔پپو کے مطابق انتظامیہ نے تمام ورکرز سے دو سال کے نئے کنٹریکٹ پر دستخط بھی کرالئے ہیں یعنی مزید دوسال کارکنان کم تنخواہ پر ہی کام کرنے پر مجبور ہوں گے۔۔کارکنوں کو ملنے والے فیول میں بھی کمی کردی گئی ہے پہلے جسے سولیٹر ملتا تھا اب اسے پچھتر لیٹر ماہانہ ملے گا۔۔
Facebook Comments