..جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ نے سچ ٹی وی کی جرمانہ ختم کرنے کی درخواست کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ نے دھماکے سے متعلق جھوٹی خبر چلائی، دھماکہ گلبرگ میں ہوا آپ نے ڈیفنس میں کرا دیا تھا،جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے آپ نے لوگوں کو پریشان کیا، آپ کو درست رپورٹنگ کرنا چاہئے تھی، آپ کو ثابت کرنا چاہئے تھا کہ آپکی رپورٹ درست ہے۔سچ ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے اپنے طور پر خبر نہیں چلائی بلکہ پی ٹی وی سے خبر لی تھی، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ ہم پی ٹی وی سے جرمانہ لیں۔وکیل نے کہا کہ ہمیں دس لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا، جرمانہ ہی کم کر دیں، میڈیا انڈسٹری کے حالات پہلے بہت خراب ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ آپ نے دس سیکنڈ کا اشتہار چلانا ہے اور پیسے پورے ہوجائیں گے،عدالت نے جرمانہ کم کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کی جرمانہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیمرا کا دس لاکھ جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
سچ ٹی وی پر 10 لاکھ کا جرمانہ برقرار۔۔
Facebook Comments