sirf aik damad beghairat hai

10 جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں، بشری انصاری۔۔

اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر ان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کےخلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل پہنچ گئیں۔ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کمر کس لی انہوں نے اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے سیاسی گفتگو پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ بشریٰ انصاری نے کراچی میں ایف آئی اے کے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف درخواست جمع کرادی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں، میرے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ٹویٹ ہوئے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں