10 Channel Supreme Court main Talab

دس چینلز سپریم کورٹ میں طلب

 اخبارات اور ٹی وی چینل میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نکالے جانے پر سپریم کورٹ نے مختلف اداروں کو نوٹس جاری کردیے۔۔ سروس اسٹرکچر اور ساتویں ویج آوارڈ پر عمل درامد نہ ہونے پر بھی وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری کئے گئے۔۔الیکٹرانک میڈیا میں سروس سٹرکچر کو اخبارات کے ساتھ شامل کرنے کے لیے وفاق سے جواب طلب کرلیا۔۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔۔عدالت نے کیپیٹل ٹی وی ، اے آر وائی، وقت نیوز، چینل 5، جیو ، بول، پاک ٹی وی، چینل 7 اور اسٹار ایشیاء کو نوٹس جاری کردیے۔۔نوائے وقت، خبریں، نیشن، ڈیلی ٹائمز کو بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیاگیا۔۔عدالت نے ایمپلیمنٹیشن ٹریبونل اور لیبر کورٹ میں صحافیوں کے کیسز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں جس کے بعد سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں