1 saal mein 4 sahafi qatal

ایک سال میں 4 صحافی قتل، 104 کو ہراساں کیاگیا۔۔

فریڈم نیٹ ورک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں موبائل نیٹ ورک بند اور انٹرنیٹ معطل کرنا معلومات تک رسائی اور آزادی اظہار پر پابندی تھا۔فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای سیفٹی اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کے لیے خطرہ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ بل منظور ہوئے تو گوگل، فیس بک، ایکس اور یوٹیوب پاکستانی حکام کے مانگنے پر پاکستانی صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، ایسا کرنے سے جبری سنسر شپ کو ادارہ جاتی شکل مل جائے گی۔رپورٹ کے مطابق 12 ماہ میں پاکستان میں چار صحافی قتل ہوئے، صحافیوں کو ہراساں کرنے کے 104واقعات سامنے آئے، 200 سے زیادہ صحافیوں، بلاگرز کو 70 سے زائد قانونی نوٹسز بھیجے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں