ملک کو پانی کے بحران سے نکالنے کے لیے دنیا میڈیا گروپ بھی سرگرم، چیف جسٹس آف پاکستان کے قائم کردہ دیامیر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کر دیا۔دیامیر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے کاوش کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے دنیا میڈیا گروپ کے ملازمین نے اپنی 2 روز کی تنخواہ عطیہ کی۔ چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر ہاشم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔
Facebook Comments