teen saal baad pemra council of complaints punjab faal

یوٹیوب پر بھارتی مواد کو روکنے کا مطالبہ۔۔۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین خالد آرائیں کی قیادت میں وفد نے قائم مقام چئیرمین پیمرا سکندر راشد چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ملک بھر کے کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل اور ان کے فوری حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔۔۔چئیرمین خالد آرائیں نے نشاندہی کی کہ یوٹیوب پر بھارتی مواد کو بھی اسی طرح بلاک کیا جائے جیسے پاکستانی ویب پلیٹ فارمز پر پورنوگرافک مواد کو روکا گیا ہے۔ اس پر قائم مقام چئیرمین پیمرا نے کہا  پی ٹی اے کے ساتھ مل کر جلد ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کیبل آپریٹرز اور پیمرا کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی غیر قانونی آئی پی ٹی وی نیٹ ورکس پر کریک ڈاؤن کرے گی اور جائز لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کیبل آپریٹرز کی تاریں کاٹنے کے معاملات کے سدباب کے لیے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو خطوط بھیجے جائیں گے۔قائم مقام چئیرمین پیمرا نے پُرانے لائسنسوں کے ٹیرف کو یکساں کرنے، انڈرگراؤنڈ فائبر کے لیے اجازت نامے جاری کرنے اور مالی مشکلات کم کرنے کے فوری اقدامات کا بھی وعدہ کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں