ہم نیوزمیں ری اسٹرکچرنگ کا آغاز۔۔۔

ہم نیوزمیں ری اسٹرکچرنگ کا آغاز ہوگیا، ڈیجیٹل کا نیا ہیڈ رکھ لیاگیا جس کے بعد کچھ لوگوں کی چھانٹیوں کا بھی امکان ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہم نیوز میں جولائی کے دوران پرفارمنس مارکنگ ہوتی ہے جس کے بعد اکتوبر یا نومبر میں واجبات کے ساتھ انکریمنٹ لگائے جاتے ہیں، اور ناقص کارکردگی والوں سے جان چھڑائی جاتی ہے۔ پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نیوزہیڈآفس  میں یہ افواہ گرم تھی کہ کسی خاتون این ایل ای کی شکایت پر ایک اعلیٰ پوسٹ کے بندے کو نکال دیا گیا۔۔ پپو سے اس حوالے سے کچھ لوگوں نے رابطہ بھی کیا اور اس امر کی پس پردہ کہانی جاننے کی کوشش کی، جس کے بعد پپو نے جب ہم نیوز کے دفتر کو کھنگالا تو پتہ چلا کہ  ایسی کوئی کہانی نہیں۔خاتون این ایل ای نے ڈانٹ ڈپٹ اور سختی کرنے پر تین افراد کے خلاف ایچ آر کو میل کی تھی ،  لیکن ایک معروف خاتون صحافی نے خود ایچ آر ہیڈ کے خلاف ہراسمنٹ سے متعلق ٹوئیٹ بھی کیا تھا اور میڈیا انڈسٹری میں یہ کافی ڈسکس بھی ہوا لیکن آج تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی تو اس پر کیا کارروائی ہوگی۔۔ دوسری جانب ہم نیوز سے سینئر ایگزیکٹیو پرڈیوسر نے استعفا دےد یا ہے۔ جب عمران جونیئر ڈاٹ کام نے اس حوالے سے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے تین ستمبر کو استعفا دے دیا ہے، جب ان سے سوال کیاگیا کہ کیا انہیں کسی دوسرے چینل سے کوئی اچھی آفر آئی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے وہ اب میڈیا سے کچھ بریک لے رہے ہیں اور اپنا فوکس کاروبار پر رکھیں گے۔انہیں اپنے قریبی عزیز کی جانب سے کاروبار کرنے کی کافی عرصے سے آفر تھی اب انہوں نے اس آفر کو سنجیدہ لے لیا ہے اور کوشش کریں گے کہ کاروبار کریں  کیونکہ میڈیا نے زندگی کا کافی وقت لے لیا ہے لیکن حاصل وصول کچھ نہیں ہوسکا۔۔ آج بھی کرایہ کے گھر میں ہیں ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں