سنئیر براڈکاسٹ صحافی محمد عاصم نصیر نے پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ ہم نیٹ ورک کو بطور بطور بیورو چیف لاہور جوائن کر لیا ہے۔ عاصم نصیر گذشتہ بائیس سال سے الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ ہیں۔ سنئیر صحافی محمد عاصم نصیر گذشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے شعبہ ابلاغیات سے وابستہ ہیں انہوں نے گریجوایشن ایف سی کالج جبکہ ماسٹرز کی ڈگری پنجاب یونی ورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے حاصل کر رکھی ہے۔ محمدعاصم نصیر الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے مسلسل چار سال صدر اور ایک سال سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ 2003میں پی ٹی وی بزم طارق عزیز سے شروع ہونے والے انکے صحافتی سفر میں ایک دہائی سے زائدجیو نیوز کے ساتھ وابستہ رہے جبکہ بول ٹی وی ، نیو نیوز ٹی وی اور جی این این ٹی وی کی ابتدائی ٹیموں میں انکا شمار ہوتا ہے وہ اس عہدے سے قبل سماء نیوز میں سنئیر نمائندہ خصوصی اور ایڈیٹویل بورڈ کا حصہ تھے۔ محمدعاصم نصیر کو سیاسی رپورٹنگ میں ایک اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے جبکہ بیرون ملک بھی انہیں رپورٹنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ہم نیوز ٹی وی نیٹ ورک میں بیورو چیف لاہور تعیناتی سے قبل وہ وفاقی وزیراطلاعات نشریات کے معاون خصوصی برائے اسٹرٹیجک میڈیا اعزازی طور پر یہ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ۔۔
