noon league qayadat drawing rooms se nahi nikalti

ہم فرقہ واریت کی آتش فشاں پر ہیں، عاصمہ شیرازی۔۔

سینئر  اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے ایک اور سانحہ، مذمتیں اور بس! کئی بے گُناہ مارے گئے، آہیں اور سسکیوں میں تدفین کی گھسی پٹی خبریں ، کوئی پوچھے اُن گھرانوں سے جن کے بچے اور بزرگ نماز پڑھنے گئے تھے اور اب اپنا جُرم پوچھتے نظر آ رہے ہیں۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا سرکار کیا کرے گی ؟ کم سے کم مذمت اور زیادہ سے زیادہ کوئی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا جائے گا۔ کیا یونہی جنازے اُٹھتے رہیں گے، اس خطرے کو محسوس کیجئے کہ دہشت گرد اسلام آباد میں ہیں، اُن کے سہولت کار اور اُن کے پالنے والے بھی، تکفیری اور نفرت اُبھارنے والے بھی یہیں ہیں مگر اُن کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی؟ ہم فرقہ واریت کی آتش فشاں پر ہیں یہ آگ بھڑک اُٹھی تو کچھ باقی نہیں رہے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں