jo samajhte hein peca se haqw talfi horhi hai

ہاؤسنگ اسکیموں میں صحافیوں، میڈیا ورکرز کیلئے 4 فیصد کوٹے کی منظوری۔۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ  وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 میں کام کرنے والے صحافیوں کی صحت بیمہ کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں، تاکہ انہیں ضروری طبی سہولیات اور طویل مدتی فلاحی معاونت تک بہتر رسائی فراہم کی جاسکے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ۔۔ حکومت نے ہاؤسنگ اسکیموں میں چار فیصد کوٹے کی منظوری دی ہے، جس میں دو فیصد صحافیوں اور دو فیصد میڈیا ورکرز کے لیے مختص کیا گیا ہے، تاکہ میڈیا برادری کو درپیش مالی دباؤ اور رہائش سے متعلق مشکلات کم کی جا سکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں