sahafion or media keliye google ki nayi sahoolatein mutarif

گوگل سے اب انگریزی سیکھیں۔۔

گوگل نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ایسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت اے آئی ٹیکنالوجی  کااستعمال کرتے ہوئے صارفین کوگوگل سرچ کی مدد سے انگریزی بولنے اورسیکھنے میں فراہم کرے گی۔ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ گوگل سرچ کی ایک نئی خصوصیت ابتدائی طور پر ارجنٹینا، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، وینزویلا، بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اگلے چند دنوں میں متعارف کرارہا ہے۔یہ فیچر مستقبل قریب میں دیگر ممالک کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ نیا فیچر ان لوگوں کو جو نئی زبان سیکھنا چاہتے ہیں انگریزی میں بولنے کی مشق کرنے کی اجازت دے گا۔گوگل سرچ کی جانب سے اس فیچر کے تحت صارف کومختلف الفاظ اورجملے بولنے کی مشق کرائی جائے گی۔ اس طرح کی ہر مشق کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ تک ہوگا جبکہ صارف کی کارکردگی پر گوگل سرچ بھی اپنی رائے دے گا۔گوگل کا کہنا ہے کہ انگریزی بولنے کی مشق پر مبنی اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف کسی بھی ایسے لفظ پر کلک کر سکے گا جس کا مطلب اسے سمجھ میں نہیں آرہا۔روزانہ کی مشق کے لیے یاد دہانی کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا، اس کے علاوہ، سیکھنے کو بتدریج مزید مشکل بنایا جائے گا تاکہ صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں