گورنر سندھ  کا ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں افطار و ڈنر۔۔

گورنر سندھ  کا ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں افطار و ڈنر۔۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف اخبارات و ٹی وی چینلز کے ہیلتھ رپورٹرز نے ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ اختر شاہین رند کی قیادت میں شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں عمران پیرزادہ، ابراہیم رند، بابر شیخ، مسرور کھوڑو، صفدر بٹ، عابد لودھی، لیاقت مغل، راجہ ارشاد اسدی، وسیم ہاشمی، راجہ عمران، رضوان جلالی، ماریہ اسماعیل، عابدہ خان، پون کمار، امداد سومرو، شاہد میرانی، نصراللہ جمالی، خالد جلبانی، عمران شہزاد و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے پریس سیکریٹری فیصل فاروقی بھی موجود تھے۔ افطار و ڈنر کے موقع پر ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافیوں نے اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر گورنر سندھ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہیلتھ رپورٹرز عوام کو علاج معالجے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحافی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ہر وقت عوام اور صحافی برادری کے لیے کھلے ہیں اور وہ روزانہ مختلف اداروں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے افطار و ڈنر کا اہتمام کر رہے ہیں۔ ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ اختر شاہین رند اور وفد کے دیگر اراکین نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے گورنر اینیشیٹوز قابل تحسین ہیں اور ان سے عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں