گورنرپنجاب کی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات۔۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی صدر ارشد انصاری کی قیادت میں ملاقات۔گورنر پنجاب نے ارشد انصاری کو 14ویں بار صدرمنتخب ہونے پر اور عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سیکرٹری افضال طالب .سینئر نائب صدر سلمان قُریشی سمیت پہلی بار نائب صدر کی خاتون نشست پر منتخب ہونیوالی مدیحہ الماس اور اقلیت کی مخصوص نشست پر آشر جان کو بھی خصوصی مبارکباد دی اس موقع پر، سینئر صحافی رئیس انصاری سمیت دیگرعہدیداران، گورننگ باڈی کے ممبران بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نومنتخب عہدیداران اور صدر ارشد انصاری سے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ صحافی کالونی فیز2 سمیت صحافی برادری کی بہتری کے لیے احسن اقدام کریں گے۔اس موقع پر سانحہ ترلائی کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ جن تک میری آواز پہنچی وہ امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ گئے، شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کے ورثاء کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا۔بطور گورنر گہرے دکھ اور افسوس میں مبتلا تھا کہ حکومت نے سانحہ ترلائی دھماکے میں شہداء کے ورثاء سے ملنے میں تاخیر کیوں کی۔امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے ہمارے بھائی تھے اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔نماز جمعہ کے دوران چھوٹے بچوں کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔پیپلز پارٹی آزادئ صحافت پر یقین رکھتی ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافی برادری کی بہتر ی کے لیے اقدامات اٹھائے اور اٹھاتی رہے گی۔صحافی برادری غلط اور غیر مصدقہ خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے۔صحافی برادری حکومت اور عوام میں پل کا کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر سلمان قُریشی نائب صدر ناصرہ عتیق جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ۔ فنانس سیکرٹری سالک نواز  سمیت دیگر گورننگ باڈی ممبران۔نے شرکت کی ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں