پریس کلب گوجرانوالہ کو ڈی سیل کرنے اور منتخب رجیم کے حوالے کرنے کا حکمنامہ جاری ہو گیا ، پریس کلب گوجرانوالہ کی نو منتخب رجیم نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے ساتھ انکے آفس میں ملاقات کی صوبائی وزیر اطلاعات نے پنجاب حکومت کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی جس کے فوری بعد انفارمیشن ڈپارٹمینٹ پنجاب نے پریس کلب کو کھولنے اور انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداران کے حوالے کرنے کیلیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو خط لکھ دیا ،ملاقات کرنے والوں میں صدرگوجرانوالہ پریس کلب رانا انصر ، سینیر نائب صدر شفقت عمران، جنرل سیکرٹری سردار ذیشان ، صدر جی یو جے چوہدری یاسر علی جٹ اور نائب صدر پی ایف یو جے راجہ حبیب الرحمان شامل ہیں ،اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر اور پی ایف یوجے کے سیکرٹری ارشد انصاری بھی موجود تھے۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب باڈی کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ پریس کلب کو تمام صحافیوں کے لیے اوپن پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ آزادیٔ اظہار، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے نومنتخب صدر رانا انصر، سینئر نائب صدر شفقت عمران،نو منتخب سیکرٹری جنرل ذیشان طاہر ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ حبیب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گوجرانوالہ پریس کلب ڈی سیل کرنے کا حکم جاری۔۔
Facebook Comments
