گرین پینل، کراچی پریس کلب کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا، جس کے امیدواروں کا اعلان بدھ 24سمبر 2025ء کو سہہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پیر کو یہاں پریس کلب میں گرین پینل کی الیکشن کمیٹی کے سربراہ سعید جان بلوچ کی صدارت میں ہوئے ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں گرین پینل کے قائدین اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء گرین پینل کے گروپ ہیڈ سید حسن عباس، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سابق صدر جی ایم جمالی، پی ایف یوجے کے نائب صدور غلام اکبر جعفری، غزالہ فصیح، خازن شہر بانو، اسسٹنٹ سیکریٹریز جنرل رافع حسین فاروقی،شمائلہ نواز کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، کے یو جے کی مجلس عاملہ، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز( پیپ) کے صدر محمد جمیل، جنرل سیکریٹری نعمان نظامی، سندھ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمود ریا ض، جنرل سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی اور گرین پینل کی الیکشن کمیٹی کے سربراہ سعید جان بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی پریس کلب کے ممبران اور کے یو جے کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ 24دسمبر کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پریس کلب پہنچ کر اپنے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کریں۔گرین پینل کے قائدین نے واضح کیا کہ اب تک گرین پینل کا کسی بھی گروپ سے کوئی انتخابی اتحاد قائم نہیں ہوا ہے اور اس بارے میں پھیلائی جانے تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جو بعض مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جارہی ہیں۔
