پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (ایف ای سی) کا تین روزہ اجلاس 23 تا 25 مئی (جمعہ، ھفتہ، اتوار) کراچی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کے توسیعی اجلاس میں ایف ای سی کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان کرنے کے لئے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے کو باضابطہ تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان کی زیر صدارت اجلاس میں ایف ای سی کراچی کے انعقاد اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ماضی کی شاندار روایات کے پیش نظر کے یو جے کی میزبانی میں کامیاب ایف ای سی کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی نومنتخب ایف ای سی کے پہلے اجلاس میں پہلی باضابطہ ایف ای سی مئی کے آخری ہفتے میں کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔توسیعی اجلاس میں اخبارات اور ٹی وی چینلز میں یونٹس کے قیام کے لئے ھونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اگلے دس روز کے دوران جنگ سماء نیوز ون امت اور جیو جی ٹی وی میں یونٹس الیکشن کے لئے باضابطہ اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں تنظیمی نظم وضبط پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا سوشل میڈیا کے بجائے اجلاس میں اپنا موقف پیش کیا جائے ایسا کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے تنظیمی ڈھانچے کو نقصان کا خدشہ ھو کسی بھی ممبر بارے شکایت ھے تو اسے متعلقہ فورم پر لایا جائے کے یو جے کی ساکھ اور اسے فعال کرنا سب کی ذمہ داری ھے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر کے یو جے کے آئین کے مطابق کاروائی کی جائے گی اجلاس میں یکم مئی کو یوم مزدور اور 3 مئی یوم آزادی صحافت شاندار بھر پور انداز میں منانے کا اعلان کیا گیا یکم مئی کو ریگل سے کراچی پریس کلب تک نکالی جانیوالے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ھے 3 مئی کو آزادئ صحافت سیمینار کراچی پریس کلب میں ھوگا ایچ آر سی پی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا ھے۔۔اجلاس میں ممبران ایف ای سی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل جاوید چوھدری ،مظہر عباس ،امتیاز خان فاران ،ھارون خالد کے علاوہ مجلس عاملہ کے ارکان نعمت اللہ بخاری ،عمران جونیئر ،محمد ناصر ،ابوالحسن ،آفتاب ملک اور دیگر سینئر ممبران کے یو جے نے شرکت کی۔۔