کے یوجے نظریاتی کے سالانہ انتخابات۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026 مکمل ہو گئے، جس کے نتیجے میں ذیشان احمد صدیقی صدر اور ظفر علی خان جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔نو منتخب کابینہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔انتخابی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق، مقررہ وقت تک دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے یا دستبرداری کے بعد درج ذیل پینل کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔۔نتائج کے مطابق صدر ذیشان احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری ظفرعلی خان، جوائنٹ سیکرٹری  عمران ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات شاہزیب خانزادہ، خازن شعیب عالم رکن مجلس عاملہ اظہرانصاری شامل  ہیں۔۔نو منتخب صدر ذیشان احمد صدیقی نے اپنے خطاب میں ممبران کے بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سال 2026 صحافیوں کے معاشی استحکام اور پیشہ ورانہ آزادیوں کے لیے ایک اہم سال ثابت ہوگا۔ہماری اولین ترجیح میڈیا ورکرز کے واجبات کی ادائیگی اور کام کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا ہے۔جنرل سیکرٹری ظفر علی خان نے کہا کہ کے یو جے (نظریاتی) ہمیشہ سے مظلوم صحافیوں کی آواز رہی ہے اور نو منتخب ٹیم اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال بنائے گی۔انتخابات کے اس عمل میں کراچی کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ممبران نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت صحافی دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔تقریب کے اختتام پر تنظیم کی مضبوطی اور صحافتی حقوق کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عہد کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں