کے یوجے دستور کے الیکشن، نئے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب۔۔

کراچی یونین آف جرنلٹس دستور کے گزشتہ روز الیکشن میں نصراللہ چودھری صدر اور ریحان چشتی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی عطا محمد تبسم کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کے یوجے دستور کے صدر نصراللہ چودھری۔۔نائب صدور، فاروق سمیع اور منصور احمد، خزانچی زین علی، سیکرٹری جنرل ریحان خان چشتی،جوائنٹ سیکرٹریز عبدالرحمن، اطہر فاروقی، سیکرٹری اطلاعات اظفر وقاص عباسی جب کہ اراکین گورننگ باڈی میں  عبدالقادر منگریو، انعم رزاق، عارف حبیب، عطاالرحمن، جنید شاہ، خدیجہ راٹھور، ریحان حیدر، صلاح الدین عباسی اور شفقت عزیز بھٹی شامل ہیں۔ نتائج کے مطابق تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نےکے یوجے دستور کی نومنتخب باڈی میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) کے چار اراکین، ریحان چشتی، اظفر وقاص عباسی، عارف حبیب اور عطاالرحمن کی شمولیت  کا خیرمقدم کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں