کےیوجے دستور کا صحافیوں کے روایتی افطارڈنر کا اہتمام۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور)کی جانب سے صحافیوں کے لیے کراچی پریس کلب میں روایتی افطار ڈنرکااہتمام کیاگیا۔افطار ڈنر میں ٹی وی چینلز اور اخبارات سے وابستہ سینئرصحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار ہے۔انہوں نے رمضان المبارک کی روحانی فضا میں باہمی روابط کے فروغ اور صحافتی برادری کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر کے یوجے دستور کے سیکرٹری ریحان خان چشتی نے کہاکہ رمضان المبارک اخوت، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسی جذبے کے تحت صحافتی برادری کو متحد ہو کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کے یو جے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ صحافت کا پیشہ بہت محنت طلب ہے اس طرح کی تقریبات میں شرکت دراصل ایک دوسروں سے ملاقات کا بہانہ ہے۔ریحان خان چشتی نے کہا کہ کے یو جے دستور روایتوں کی امین ہے ہرسال اپنے اراکین کے لیے مل بیٹھنے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔ کے یو جے دستور کے سینئر نائب صدر منصور احمد نے کہا کہ صحافی معاشرے میں سچائی اور حقائق کی ترجمانی کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں اور اس ذمہ داری کو موثر انداز میں نبھانے کے لیے صحافتی برادری کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات سے صحافیوں کے درمیان روابط مضبوط ہوتے ہیں اور باہمی احترام کو فروغ ملتا ہے۔افطار ڈنر میں شریک مختلف شخصیات اور صحافیوں نے  کے یوجے دستور کی کی اس روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات صحافتی برادری کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب میں کے یوجے کے سابق عہداروں مقصود یوسفی،سید راشدعزیز،عامرلطیف،محمدرضوان بھٹی،شعیب احمد،ریاض ساگراور سینئرصحافی واجد انصاری سمیت دیگرکو تحائف بھی پیش کیئے گئے ،افطار ڈنرمیں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری اسلم خان،خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع،گورننگ باڈی کے ارکان،عبدالجبار ناصر، فریدعالم،جاوید مہر، جاوید صبا، شیماصدیقی، فریال عارف،پی ایف یوجے دستور کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ، پی ایف یوجے برناکے صدر جی ایم جمالی،سابق صدر پریس کلب سعیدسربازی، امتیاز خان فاران، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر سید محمدشاہ، آباد کے چیئرمین حسین بخشی ،تاجروں سمیت سیاسی، سماجی ومذہبی رہنمائوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ۔تقریب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چوہدری کے بھائی عرفان چوہدری کے انتقال پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔ دعا میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا مانگی گئی۔کے یو جے کے عہدیداران نے دعوت افطار میں شریک تمام صحافی  مہمانوں کو افطار ڈنر میں شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں