dakuon ke hatho lutne wala sahafi FIR darj karne ka mohtaj

کیمرہ مین گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، لاکھوں کا سامان چھن گیا۔۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں جاری ،شہری گھر کی دہلیز پر بھی محفوظ نہیں ۔۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے کیمرا مین اور یوٹیوبر مستنصر حسین دانش سے شاہ فیصل کالونی میں واردات ہوئی ہے۔ یہ وردات اس وقت ہوئی جب مستنصر حسین گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہورہے تھے ۔موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان مستنصر حسین سے موبائل فون، کیمرہ اور بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔۔بیگ میں دو موبائل فونز، کیمرا، مائیکس، اور 80 ہزار روپے موجود تھے۔۔مستنصر حسین دانش کے مطابق بیگ میں موجود مختلف قسم کے سامان کی مالیت پانچ سے چھ لاکھ روپے ہے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ میں دو نوکریاں کرکے اپنا گھر چلاتا ہں۔۔کیمرے کی قسطیں بھی ادا کرنی تھی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں