اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے بعد ہر وقت ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں رہتی ہیں، چند دن قبل بھی ایسی افواہیں پھیلیں کہ ہم دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔منشا پاشا نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے خاندان، بچپن اور پہلی شادی پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی پیدائش سندھ کے شہر حیدرآباد میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔اداکارہ نے پروگرام کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں شوبز میں لائے تھے جب کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں خطرناک بیانات اور باتیں کرنے سے روکتے بھی رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی پہلی شادی کی ناکامی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور ان میں ذہنی پختگی بھی ہوئی، جس وجہ سے بھی وہ اب خواتین کے حقوق سے متعلق کھل کر بات کرتی ہیں۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلی شادی کم عمری میں کی تھی لیکن وہ زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی اور ان کی شادی کی ناکامی کے ذمہ دار ان کے سابق شوہر یا وہ خود نہیں بلکہ کچھ چیزیں قسمت سے بھی خراب ہوتی ہیں۔انہوں نے اپنی پہلی شادی کو اپنی غلطی قرار دیا اور کہا کہ کم عمری میں شادی کرنا ان کا اپنا فیصلہ تھا، والدین نے انہیں نہیں کہا تھا لیکن پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور ان میں ذہنی پختگی بھی آئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے اور جبران ناصر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بہت ہوتی ہیں اور ہر کچھ عرصے بعد پھر سے ان کی علیحدگی کی افواہیں اڑنے لگتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل ہی جبران ناصر کی منہ بولی والدہ ہمارے گھر آئی تو انہوں نے بتایا کہ ان سے لوگ پوچھ رہے تھے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی علیحدگی کب ہوئی؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید ان کی علیحدگی کے حوالے سے اس لیے افواہیں پھیلتی ہیں، کیوں کہ وہ اور ان کے شوہر ایک ساتھ تقریبات اور پارٹیز میں شرکت نہیں کرتے، ان کے شوہر ان کے ساتھ شوبز تقریبات میں نہیں جاتے، اس لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے۔

کم عمری کی پہلی شادی غلطی تھی، منشا پاشا۔۔
Facebook Comments