club ki khawateen arakeen ka kartarpur ka mutalaati dora

کلب کی خواتین اراکین کا کرتارپورکا مطالعاتی دورہ۔۔

لاہور پریس کلب کی معزز خواتین ممبران کے تیس رکنی وفد نے نائب صدر لاہور پریس کلب امجد عثمانی کی قیادت میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کرتارپور(نارووال) کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں شامل خواتین کو سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب اور وہاں کے تاریخی مقامات کے بارے میں تفصیلی بریفنک دی گئی، خواتین کو سمادھی، عبادت گاہ، امرت جل، لنگر خانہ، درشن ڈیوڑھی اور آرٹ گیلری کا وزٹ کرایاگیا،جہاں انہوں نے فوٹوگرافی بھی کی۔ بعدازاں وفد نے دریائے راوی کے پار زیرولائن تک کرتار پور راہداری کا وزٹ کیا اور گورداسپور سرحد بھی دیکھی۔  قبل ازیں یونیورسٹی آف نارووال کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر حسیب کی دعوت پر یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور انہوں نے نارووال کی یونیورسٹیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعدازاں شکرگڑھ میں سیٹھ عرفان ، مرزا سرور بیگ، رانا امیر خان، ملک قدیر اور سیٹھ اشرف نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے، اور شہر کی تاریخ سے آگاہ کیا، دورہ کے اختتام پر ظفروال بار کی سیکرٹری اسمامغل ایڈووکیٹ نے نارووال میں وفد سے ملاقات کی، وفد میں ممبر گورننگ باڈی فاطمہ مختار بھٹی ، سینئر صحافی تمثیلہ چشتی، فرزانہ چودھری، فرح نوید وڑائچ، سعدیہ صلاح الدین، ہمامیر، اقراخان، فوزیہ گوہر، فوزیہ غنی، اقرامغل، غلام زہرا، درخشندہ علمدار، رفیعہ اکرم، لبنیٰ خان، رابعہ عظمت، فوزیہ سلطان، زبیدانور،فریحہ امین، شہنیلا فرحان، راحیلہ مغل اور دیگر شامل تھیں، وفد میں شامل خواتین نے کہا کہ ان کا یہ ٹور بہت دلچسپ اور معلوماتی تھا اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور امید ہے کہ کلب اس طرح کے معلوماتی ٹور کراتا رہے گا، وفد کی معاونت سینئر کونسل ممبر محمد عبداللہ اور منیجر سلمان احمد نے کی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں