کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس کی جانب سے پے درپے قائم کئے جانے والے مقدمات اور صحافیوں کے گھروں کی چادر چار دیواری کےتقدس کی پامالی کے خلاف ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں صحافی برادری و اہل خانہ وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گاپاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدرمہر حمید انور اور سینئیر صحافی صفدر محمود آرائیں صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے اور ایس ایس پی کورنگی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کے خلاف پولیس کاروائی سے متعلق گفتگو کی ایس ایس پی فداحسین جانوری کی جانب سے صحافی برادری کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی اور مسائل کے حل کیلئے پولیس افسران اور سینیئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی بنادی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیااس موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہر حمید انور نے کہا کہ کسی صحافی کے ساتھ پولیس زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی جرائم میں ملوث صحافی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ضلع کورنگی پولیس اور صحافی برادری کے درمیان تحفظات دور کرنے اور مسئلے کے حل کرنے پر صحافیوں کی جانب سے پاکستان مرکزی میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔۔
کسی صحافی کے ساتھ پولیس زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، مہرحمیدانور۔۔
Facebook Comments
