کراچی پریس کلب کے راستے سیل،صحافیوں کی آمدورفت مفلوج۔۔

سندھ پولیس اور انتظامیہ نے پیر کے روز کراچی پریس کلب کو چار اطراف سے سیل کرکے تمام راستے بند کردیئے۔۔ کراچی پریس کلب کے داخلی و خارجی راستے کئی گھنٹوں  تک بند رکھے گئے۔۔جس کی وجہ سے صحافیوں کی آمدورفت مفلوج ہوکررہ گئی۔۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے سندھ کے وزیرداخلہ ضیالنجار سے رابطہ کرکے راستوں کی بندش پر سخت احتجاج کیا اور صحافیوں کی نقل و حمل پر قدغن  کی پالیسی ناقابل قبول قراردی۔۔صوبائی وزیرداخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی پریس کلب کے اطراف راستوں کی بندش کا مستقل حل نکالیں گے، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ اب اظہار رائے ہی نہیں بلکہ  نقل و حرکت پر بھی قدغن لگ رہی ہے،آئے روز  کراچی پریس کلب کو سیل کرنا قابلِ مذمت ہے، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے مطالبہ کیا کہ  کراچی پریس کلب کے بند راستے فوراً کھلوائے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں