ninety two akhbar ke karachi islamabad station band

کراچی بیورو شفٹ کرنے کی تیاریاں جاری۔۔۔

نائنٹی ٹو نیوز کراچی بیورو کو شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی بیورو کو کارساز جو شاہراہ فیصل کے قریب اور شہر کے پر امن و پر رونق علاقے میں ہے اسے بھی یہاں سے شفٹ کرکے مرتضی چورنگی لانڈھی سے بھی پانچ منٹ اندر جاکر ایک ایسے علاقے میں لے جایا جارہاہے جہاں ٹرانسپورٹ کے ساتھ اسٹریٹ کرائم بھی ایک بڑا مسئلہ ہوگا۔ پپو کا کہنا ہے کہ کراچی بیورو میں جہاں دو ہزار اٹھارہ سے ابتک تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ نئی تقرریاں زیادہ پیکیج پر کی جارہی ہیں اور پرانوں کو کوئی پرسان حال نہیں کراچی کے دور دراز علاقوں سے جاب پر آتے ہیں ۔ مرتضی چورنگی شفٹ ہونے کے بعد انہیں دو سے تین بسیں تبدیل کرکے دفتر پہنچنا ہوگا۔۔ پپو کے مطابق اس حوالے سے دو تین روز قبل چینل کے مالک، ڈائریکٹر نیوز اور سی او او نے کراچی بیورو کا دورہ بھی کیا اور شفٹنگ کا مرحلہ تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی، بتایا جارہاہے کہ سامان کی شفٹنگ جاری ہے ، پپو کا مزید کہنا ہے کہ کراچی بیورو کے ساتھ چینل انتظامیہ کے سوتیلے پن کا یہ حال ہے کہ  ایک تو یہاں کافی عرصے سے کوئی بیوروچیف نہیں دوسرا یہ کہ ہیڈآفس میں تو ایکریڈیشن کارڈ بنا دئیے گئے لیکن کراچی بیورو والوں کو صاف منع کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کوئی ضرورت نہیں ایکریڈیشن کی۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کراچی بیورو کی مرتضی چورنگی کے قریب شفٹنگ دو سال قبل ہونی تھی لیکن ایک مبینہ تنازعہ کے باعث نہ ہوسکی اب چونکہ گرین سگنل مل گیاہے اس لئے دفتر شفٹ کیا جارہاہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں