social media naya sahafati platform

کانٹینٹ، آڈینس ، ویورشپ، ڈیجیٹل گیم  آسان نہیں

تحریر: سید بدرسعید۔۔

ڈیجیٹل میڈیا جتنا آسان لگتا ہے بطور پروفیشنل یہ اتنی ہی مشکل فیلڈ ہے ۔ مثال کے طور پر آپ نان پروفیشنل دیہاڑی داروں کے مقابلے میں اپنے ادارے یا باس کو کبھی بھی نہیں سمجھا سکتے کہ ڈیجیٹل میڈیا میں  ٹاپک سلیکشن اور کانٹینٹ کتنا اہم ہے اور اس کی سلیکشن کی وجہ کیا ہوتی ہے؟؟

اسی طرح تھمب نیل کی کلر سائیکی ، ایڈیٹنگ ، ویڈیوز کا دورانیہ اور اس کی وجوہات تو بنیادی چیزیں ہیں۔۔

یوٹیوب اور فیس بک الگورتھم کے مطابق ایک دن میں اپ لوڈ کی جانے والی  ویڈیوز کی کم سے کم تعداد ، ان کا درمیانی وقفہ ، ان کی آپ لوڈنگ سٹریٹیجی سمیت ایسا بہت کچھ ہے جو آپ کے لیے فارمل میٹنگ میں سمجھانا مشکل ہے ۔ آپ کیسے سمجھائیں گے کہ کانٹینٹ /ویڈیو بنانے سے لگانے تک کی ایک مکمل سٹریٹیجی ہے ۔ ڈیجیٹل میڈیا پر جوانوں کا وقت الگ ہے اور بزرگوں کا الگ ، ملازمت پیشہ کا وقت الگ ہے ، طلبہ کا وقت الگ ہے تو خواتین کا وقت مختلف ہے اس میں بھی عمر کے حساب سے درجہ بندی ہے ۔ یعنی اگر آپ کو یہ علم نہیں کہ کس وقت کس ایریا کی کون سی آڈینس آپ کی ویڈیو /کانٹینٹ کے لیے ہے تو آپ اپنی ویور شپ ضائع کر دیتے ہیں ۔آپ جوانوں کے وقت پر بزرگوں کے مزاج کا کانٹینٹ اور خواتین کے وقت پر مردوں کے مزاج کا کانٹینٹ اپ لوڈ کر رہے ہیں تو آپ کی ویور شپ کم ہونے لگے گی ۔   زیادہ تر لوگ اس سب کا علم نہ ہونے کی وجہ سے باقاعدہ سٹریٹیجی کے بغیر ویڈیو بنانے اور لگانے کی گیم میں شامل ہیں ۔ زیادہ تر اداروں میں باسز اس سب کا علم نہ ہونے کی وجہ سے ایسے ہی منجن فروشوں کی چکنی چپڑی گفتگو کے اسیر بنے نظر آتے ہیں پھر جب رزلٹ نہیں ملتا تو گفتار کے غازی اپنی کوتاہیوں کا ملبہ کسی اور پر ڈال دیتے ہیں ۔ عموما اس کی بھی نوبت نہیں آتی کیونکہ جب تک اداروں کو چونا لگنے کا علم ہوتا ہے تب تک چونا لگ چکا ہوتا ہے (سید بدر سعید)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں