peca par sahafi tanzeemo ke khadshaaat durust sabit horhe hen

ڈی جی آئی ایس پی آر سے سی پی این ای وفد کی ملاقات۔۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات۔۔۔وفد کی قیادت کاظم خان نے کی جس میں صحافیوں کا معرکہ حق کے دوران شاندار کارکردگی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا ۔۔۔۔اراکین وفد نے کہا ۔۔۔ہندوستانی میڈیا کے ہیجان انگیز پروپیگنڈے کے دوران بروقت اطلاعات دی گئیں۔۔آئی ایس پی آر نے معتبر اطلاعات کی فراہمی یقینی بنا کر بھارتی پروپیگنڈا ناکام بنایا۔ ۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے بھارت کی منفی سوچ اور وسائل کارفرما ہیں، اور پاک فوج بھارتی پراکسی جنگ کا قلع قمع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔۔۔بلوچستان میں منفی پروپیگنڈے کے ذریعے مایوسی پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مگر بلوچستان کے عوام دشمن عناصر اور ان کے بیرونی آقاؤں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں